ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ہنگو سرمد سلیم اکرم نے انتخابات کے دوران بہترین کارکردگی دیکھانے والے سینئر صحافیوں کو سرٹیفکٹ دیئے اس دوران امن کمیٹی کے مشران اور سینیئر صحافی طارق محمود مغل بھی موجود تھے سرٹیفکٹ حاصل کرنے والے صحافیوں میں اسراراحمد اورکزئی،فرمان اللہ اورفخر السلام شامل ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ہنگوسرمد سلیم اکرم نے کہاکہ صحافت معاشرے کا ایک اہم شعبہ ہے اور صحافی اپنی قلم کے ذریعے سے امن وامان کی پرامن فضاء بنانے میں مدد دے سکتے ہیں صحافیوں کو چاہیئے کہ اپنا قلم معاشرے کی اصلاح کیلئے استعمال کریں سینیئر صحافی اسراراحمد اورکزئی،فرمان اللہ اور فخرالسلام نے ڈی سی ہنگو کا شکریہ ادا کیا۔