اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک ) حکومت نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری سے تمام اختیارات واپس لے لئے۔وزارت تعلیم کی تحریک کو ایچ ای سی کے21رکنی کمیشن سے منظور کرالیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین کے تمام اختیارات عبوری ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے سپردکردیئے گئے۔ تحریک میں کہا گیا تھا کہ جب سے اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے پر بحال کیا ہے وہ اپنے اختیارات سے تجاوزکر رہے ہیں۔وزارت تعلیم کی تحریک کی منظوری کے بعد چیئرمین ایچ ای سی کے تمام اختیارات نگران ایگزیکٹو ڈائریکٹر شائستہ سہیل کو دے دیئے گئے  جبکہ نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کے حوالے سے کئے جانے والے انٹرویوز کو بھی کالعدم قراردے دیا گیا۔کمیشن کے21میں سے14ارکان نے تحریک کے حق میں ووٹ دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے