جمرود (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جمرود سپورٹس کمپلیکس میں خیبر پختونخواہ حکومت اور فرنٹیئر کور نارتھ کے تعاون سے ضلع خیبر میں پاکستان سپورٹس فیسٹول 2022 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا.افتتاح میں ایم پی اے حاجی شفیق افریدی،ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد خٹک اور ایف سی نارتھ حکام نے کیا افتتاحی تقریب میں قبائلی مشران،اسسٹنٹ کمشنر جمرود جواد علی خان،ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر راھد گل ملاگوری نے بھی شرکتِ کی۔سپورٹس فیسٹول میں ضلع خیبر کی تمام تحصیلوں سے کرکٹ، فٹبال والی بال اور باسکٹ بال سمیت دیگر اہم کھیلوں کی 245 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس میں 25 سو کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جو 23 مارچ تک ضلع خیبر کے تمام کھیلوں کے میدانوں پر کھیلے جائے گے افتتاحی تقریب میں سپورٹس فیسٹول میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں آفیشلز ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے عہدداران اور بڑی تعداد میں شہریوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دیگر مہمانوں نے شرکت کی افتتاحی تقریب میں سپورٹس فیسٹول میں حصہ لینے والی ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا جبکہ مختلف سکول کے بچوں نے مختلف ٹیبلوز پیش کیں جبکہ مقامی گلوکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیااس موقع پر شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے صحت افزا فیسٹول منعقد کروانے پر وہ ان اداروں کے شکر گزار ہیں پاکستان سپورٹس فیسٹول مشترکہ طور پر باجوڑ،مہمند اور خیبر میں 23 مارچ تک کھیلا جا رہا ہے افتتاحی تقریب سے ڈی سی خیبر منصور ارشد خٹک نے کہا کہ سپورٹس گالا کا مقصدِ یہاں کے امن کو اجاگر کرنا ہے جبکہ کھلاڑیوں کے ٹیلینٹ کو ابھارنا ہے۔