جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر تحصیل جمرودعلاقہ علی مسجد سے تعلق رکھنے والا زرغن شاہ نامی شخص نے جمرودپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے والدحاجی مرجان 2002میں دوران سروس وفات ہوگئے ہیں جس کے بعد میں نے سن کوٹہ پر بھرتی کے لئے درخواستیں سی اینڈ ڈبلیو کے تینوں ایکسئینز ہائی وے، بلڈنگ اور پبلک ہیلتھ کے ساتھ جمع کیں جس کے بعد قانونی طورپر سن کوٹہ پر سب سے پہلے میرا حق بنتا ہے لیکن انہوں نے اس کے باوجود بھی کلاس فور پوسٹوں پر90ملازمین کو غیرقانونی اور بغیراشتہار کے بھرتی کئے ہیں جس میں سن کوٹہ پر ان افراد کو بھی بھرتی کئے ہیں جن کے والدین میرے والد کے فوت ہونے کے بعد ریٹائرڈ ہوئے ہیں یہاں تک کہ کلاس فور سیٹوں پر 16 غیرمقامی افراد کو بھی غیرقانونی طور پربھرتی کئے ہیں اور مجھے مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہیں جس پر مجبورہوکر عدالت کی طرف رجوع کیا اور عدالت نے بھی 4-12-2019 کومیرے حق میں فیصلہ دیا ہیں لیکن وہ عدالتی فیصلے کی بھی خلاف ورزی کرچکے ہیں۔منتخب نمائندگان نے بھی میرے مسئلے کے حوالے سے متعلقہ محکمے کو لیٹرز لکھے ہیں لیکن اس پر بھی کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ وہ ہر دفتر کا چکرلگالگاکرآجز آ چکے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان، وزیراعلی کے پی کے،چیف آف آرمی سٹاف، گورنر کے پی کے سے اپیل کی ہیں ان کو محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں سن کوٹہ پر بھرتی کرکے انصاف دلایا جائے،اگر ان کو حق نہ ملا تو وہ خو دسوزی پرمجبورہوجائے گے۔