اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم عمران خان نے G-13 منصوبے کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیا، دورے سے وزیرِ اعظم کا سٹاف، متعلقہ حکام اور وزرا بھی بے خبر تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیرِ اعظم کے ساتھ معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور سٹاف کو علیحدہ گاڑی میں منزل بتائے بغیر دورے پر لے جایا گیا۔الصبح منصوبے پر پہنچنے پر کام کرنے والا سٹاف اور حکام موجود نہ پائے گئے۔کنسٹرکشن سائٹ پر منیجرکو بلایا گیا، جس نے وزیرِ اعظم کو منصوبے کی تعمیر کی رفتار پر بریفنگ دی، وزیرِ اعظم نے اچانک دورہ ذرائع سے منصوبے کی تعمیر میں سست روی کی اطلاع ملنے پر کیا۔وزیرِ اعظم نے حکام اور ملازمین کی غیر حاضری کا نوٹس لے لیا اور منصوبے پر کام تیز کرنے کی تاکید کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے