پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور کے آغا میر جانی شاہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام کرکے افغان شہری کو گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پشاور کے علاقے آغا میر جانی شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی  جبکہ  اس آپریشن میں ملزم کو گرفتار بھی کرلیا، جو افغان باشندہ نکلا۔حکام نے کہا کہ ملزم گاڑی کے ذریعے اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، اور پولیس کو خفیہ اداروں کی جانب سے اطلاع دے دی گئی تھی، کاررروائی میں گاڑی سے 2 عدد کلاشنکوف، 42 عدد پستول، 3 عدد ایم فور رائفل اور 6 ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کئے گئے ہیں، جب کہ ملزم کو مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے