لاہور (مانند نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔ قرارداد مسلم لیگ(ن)کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے اضافہ کر دیا گیا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 159 روپے تک پہنچ گئی۔قرارداد میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے کہنے پر پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے اضافہ کیا، عمران خان پاکستان کے عوام اور خودمختاری کے لئے خطرہ بن چکے ہیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان فوری طور پر عہدے سے مستعفی ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے