اسلام آباد (مانند نیوز) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پیٹرولیم مصنوعات لے جانے والے ٹرک میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 30 سے ​​زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

مصر کی وزارتِ صحت و آبادی کا کہنا ہے کہ حادثے میں 19 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق حادثہ قاہرہ کی رنگ روڈ کے قریب، امبابا کے علاقے وراق میں ٹنل 10 کے اوپر پیش آیا، آگ نے کئی قریبی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

قبل ازیں مصر کی وزارتِ پیٹرولیم کا بتانا تھا کہ نجی کمپنی کے ٹینکر کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے بعد اس میں دھماکہ ہوا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے