الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر وقار احمد خان نے تحصیل میئرشپ الپوری کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کردئے،شاہپور سے ریلی کی شکل میں الیکشن کمیشن آفس الپوری پہنچے کانا سے غوربند اور الپوری تک مختلف یونین کونسلوں سے پارٹی رہنماؤں نے مختلف جگہوں پر شاندار استقبال کیا اورضلعی رہنماء کے ہمراہ کاغذات نامزدگی کیلئے الپوری آئے۔کاغذات نامزدگی کے بعد کارکنوں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے تحریک انصاف سے تحصیل میئر الپوری کے اُمیدوار وقار احمد خان نے کہا کہ کارکنان اپنا پیغام گھرگھر پہنچائے،بلدیاتی انتخابات میں عوام اپنے حق رائے کا استعمال بطور ذمہ دار شہری کریں کیونکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے قابض سیاسی ٹولے نے یہاں پسماندگی کے سوا کچھ نہیں دیا۔وقار احمد خان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان الیکشن نتائج سے ثابت ہوا کہ عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے مین ان تمام اٹھارہ اضلاع میں کلین سویپ کرکے مخالفین کی تمام پراپیگینڈوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔انھوں نے تحریک انصاف کے کارکنان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ آپس میں اختلافات ختم کرکے صرف اور صرف بلے کے نشان پر انتخابات لڑنے والوں پر توجہ دیں۔اس سے پہلے یونین کونسل شاہپور،داموڑئی،پیرخانہ،کوز کانہ،رانیال،پیرآباد،ڈھیرئی،الپوری،لیلونئی،ملک خیل کوٹکے کے پارٹی رہنماؤں سے بات چیت میں وقار احمد خان نے کہا کہ شانگلہ میں پارٹی مستحکم اور منظم ہیں اور ہر یونین کونسل اور ویلج کونسل میں پارٹی رہنماء اس وقت اپنی ذمہ داری پوری کریں اور کارکنان کی بھرپور مدد کریں تاکہ منظم طریقے سے بلدیاتی انتخابات کا کمپین جاری رکھا جاسکیں۔۔