اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے وفاقی حکومت سے 18 ارب روپے سے زائد کے فنڈز مانگ لئے۔چیف الیکشن کمشنر کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن کو بھجوائی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لئے فنڈز درکار ہیں جو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور ووٹرز فہرستوں پر نظرثانی کے لئے استعمال کیے جائیں گے۔سمری میں موقف اپنایا گیا کہ وزارت خزانہ نے فنڈز کی فراہمی کے لئے حامی بھری ہے، وزارت خزانہ نے فنڈز کے لئے ای سی سی اور کابینہ کی منظوری کا کہا ہے، الیکشن کمیشن کو 18 ارب 36 کروڑ 47 لاکھ روپے کے فنڈز درکار ہیں، الیکشن کمیشن کو انتخابات کی نزاکت کے تحت فوری فنڈز درکار ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے