ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ریڈیو خیبر پختونخوا 92.4 ایبٹ آباد میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے ہفتہ کے روز سامعین کے ساتھ براہ راست آن لا ئن کھلی کچہری میں مخا طب ہوئے، ان کے مسا ئل اور سوا لا ت سنے اور ان کو حل کر نے کی یقین دھانی کرائی۔ اس موقع پر انہو ں نے کہا کہ پولیس کی اچھی کارکردگی کا انحصار اپنے عوام کے ساتھ مشفقانہ، دوستانہ اور خدمت والا رویہ اختیار کرنے پر منحصر ہے۔انہو ں نے کہا کہ دور حا ضر کا تقاضا ہے کہ ہم سب خواہ وہ پولیس فورس ہو یا عوام اپنے رویو ں میں تبدیلی لانے کی کوشش کریں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ وہ اپنی کما ن کے دورا ن پو لیس فورس کو ایک مہذب فورس بنا نے کی کوشش کریں گے۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ میر وائس نیاز، ڈی پی اوز ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ،ایس ایس پی ٹریفک وارڈ ن ایبٹ آباد اور دوسرے افسرا ن بھی موجود تھے۔