پشاور (مانند نیوز ڈیسک) وقائع نگار لائیو سٹاک فارمرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر آصف اعوان نے کہا ہے کہ چیف منسٹر انٹگریٹڈ لائیو سٹاک ڈویلپمنٹ پروگرام ڈیری سیکٹر کی تقدیر بدل دیگا اور صوبائی حکومت کی جانب سے سیکٹر کیلئے 67ارب روپے کی منظوری خوش آئند ہے لائو سٹاک فارمرز ایسوسی ایشن حکومت کے ساتھ ہر قسم تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے میں لائیو سٹاک میں سرمایہ کاری کے لئے بہترین مواقعے موجود ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیری فارمنگ کی ترقی کیلئے حکومت 20روپے کا فنڈ بلا سود قرضوں کیلئے مختص کریں تاکہ فارمنگ کا شعبہ ترقی کرسکے جبکہ ڈیری فارمنگ کو انڈسٹری کا درجہ دیا ہے دیگر اداروں کو بھی ڈیری سیکٹر میں انوسمنٹ کرنی چاہئے حکومت کی مثبت اقدامات کے باعث مستقبل قریب میں دودھ، گوشت اور پولٹری کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوگا جس سے صوبے کے عوام مستفید ہونگے۔چیف منسٹر ا نٹگر ٹیڈ لائیوسٹاک ڈولپمنٹ پروگرام ڈیری سیکٹر کیلئے صوبائی حکومت کا ایک بہت بڑا پراجیکٹ وخوش آئندہ اقدام ہے 67 ارب روپے منظور ڈائر یکٹر جنرل لائیوسٹاک ڈاکٹر عالم ذیب خان اورصوبائی وذیر زراعت و لائیوسٹاک محب اللہ خان سکٹریٹر زراعت خراج تحسین کے مستحق ہے آصف اعوان صوبائی صدر ، انہوںنے کہا کہ لائیوسٹاک ایسوسی ایشن حکومت اور ڈیپاٹمنٹ سے ہر قسم تعاون کے لئے تیار ہیں لائیوسٹاک سیکٹر سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں فارمرز نے صوبائی حکومت کی اقدام کوبہترین قرار دے دیا اور مطالبہ کردیا کہ ان میں20 ارب روپے بلا سود قرضے دئیے جائیں گے تاکہ ڈیری فارمنگ ترقی کر سکے ڈیری سیکٹر کو انڈسٹری کا درجہ دیا جائے تاکہ فارمرز کنٹرکنٹرول ریٹ سے نکل سکے آصف اعوان نے دیگر اداروں کو دعوت دی کہ آگے آئے اور لائیوسٹاک میں سرمایہ کاری کریں انشا اللہ فائدہ ہوگا دودھ گوشت اور پو لٹری کی پیدا وار میں اضافہ ہوگا فارمرز خوشحال ہوگا صوبہ ترقی کرے گا اور خود کفالت میں پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے تمام فارمرز خوشحال ہونگے ایسوسی ایشن ہر قسم تعاون کے لئے تیار ہے۔