پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور کے علاقے پھندو میں پولیس اسٹیشن پر دستی بموں سے حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق پشاور کے پولیس اسٹیشن پھندو پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بموں سے حملہ کیا گیا ہے۔پشاور پولیس نے بتایا ہے کہ نامعلوم شر پسندوں نے پولیس اسٹیشن پر 2دستی بم پھینکے۔حملے میں 3پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پشاور پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے میں پولیس اسٹیشن کی عمارت کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔نامعلوم حملہ آور دستی بم کا حملہ کرنے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے