پنڈدادنخان (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت مضبوط ہے،اسے وفاق اور پنجاب میں بھی کوئی خطرہ نہیں، جہانگیر ترین پارٹی کو کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ پنڈ دادنخان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم کی آواز کو عالمی سطح پر پذیرائی ملتی ہے، سیاسی مخالفین کی آواز عالمی سطح پر نہیں سنی جاتی، عمران خان کے لیول کا کوئی شخص پاکستان میں نہیں، بلاول، مریم نواز، فضل الرحمان، شہبازشریف سیاسی بونے ہیں، مریم نواز مثبت سوچ رکھتی ہیں تو اپنا پیسہ پاکستان میں لائیں، شریف خاندان کا پیسہ اگر پاکستان آ جائے تو معاشی حالات بہتر ہو جائیں گے۔فواد چودھری نے کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ احترام کا تعلق ہے، وہ پارٹی کیساتھ ہیں، جہانگیر ترین پارٹی کو کبھی نقصان نہیں پہنچائیں گے، جو عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں ان پر ان کے گھر والے اعتماد نہیں کرتے، حکومت مضبوط ہے، وفاق اور نہ ہی پنجاب میں خطرہ ہے، یہ منہ اور مسور کی دال، یہ کیا عدم اعتماد لائیں گے، عدم اعتماد شوق سے لائیں، ان کو منہ کی کھانا پڑے گی، اپوزیشن سینیٹ میں اکثریت کے باوجود ہارتی رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مراد سعید کیخلاف غلط زبان استعمال کی گئی، پوری قوم مراد سعید کیساتھ کھڑی ہے، مراد سعید کوسراہتا ہوں انہوں نے آگے بڑھ کر ایف آئی آر کرائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے