ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری نے اپنے دورہ ضلع ایبٹ آباد کے دوران ہزارہ پولیس کے سپورٹس گالا کے اختتامی پروگرام اور ڈی آر سی عہدیداران و ممبران کے منعقدہ پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ہزارہ پولیس کے سپورٹس گالا میں حصہ لینے والے والی بال، کرکٹ ٹیم، لیڈی پولیس کھلاڑیوں، فٹ بال اوردیگر کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد آئی جی پی خیبرپختونخواہ نے ہزارہ پولیس کی والی بال ٹیموں کے درمیان فائنل میچ بھی دیکھا۔ آئی جی پی خیبر پختونخوا معظم جا ہ انصاری نے سپورٹس گالا کی تقریب میں پولیس افسران اور کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام مبارکبا د کے مستحق ہیں کہ آپ نے سپورٹس گالا اور دیگر کھیلوں کے مقابلوں کا ا نعقاد کر کے اس میں بھر پور حصہ لیا۔جو شوق لگن اور ولولہ آپ نے اس کھیل کے میدان میں دکھایا میں یہ یقین کرتا ہوں کہ آپ اسی طرح اپنی پیشہ ورانہ فرائض میں بھی اسی شوق اور جوش کے ساتھ فرائض منصبی ادا کریں گے اورجرائم کے خاتمے اور لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بھی اسی طرح بھرپور انداز میں محنت سے کا م کریں گے۔ میرا پیغام آپ کے لئے یہی ہے کہ کھیلوں میں حصہ لینا بڑی بات ہے۔۔۔ ہار جیت تو ہوتی ہے سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کریں کیوں کہ جب 10 ٹیمیں ایک کھیل میں حصہ لیتی ہیں تو جیتنا تو ایک ہی نے ہوتا ہے لیکن ہارنے والے بھی اگلے میدان میں جیت کے لئیمزید محنت کریں۔ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ہزارہ پولیس نے کھیلوں کا یہ میدان سجایا جس علاقے کے کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں و ہاں کے ہسپتال ویران رہتے ہیں۔اس کا سہرا ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز کو جاتا ہے کہ جن کی زیر نگرانی کھیلوں کا یہ میدان سجا اور آج کامیاب ٹیمیں انعام وصول کر رہی ہیں، آئی جی پی خیبر پختونخواہ نے آخر میں فاتح ٹیموں میں انعامات اور ٹرا فیاں بھی تقسیم کیں۔ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ میرویس نیاز نے آئی جی خیبر پختونخواہ کو ہزارہ پولیس کی جانب سے شیلڈ بھی پیش کی۔ بعد ازاں آئی جی پی خیبر پختونخواہ نے ڈی آر سی کے عہدیداران اور ممبران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد بھی کیا جہا ں پر ہزارہ کے مختلف اضلاع سے ڈی آر سی ممبران نے شرکت کی جن میں خواتین ممبران بھی شامل تھیں،۔آئی جی پی خیبر پختونخوا نے ڈی آر سی ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کے مسائل کے حل اور معاشرے کے اصلاح میں ڈی آر سی ایک اہم کردار کی حامل ہے اور میں ڈی آر سی عہدیداران اور ممبران کا تہہ دل سے مشکور و ممنون ہوں کہ وہ اپنے قیمتی مصروفیات میں سے وقت نکال کر لوگوں کے درمیان صلح و صفائی کرواتے ہیں بغیر کسی معاوضہ کے کام میں لگے ہوئے ہیں۔ معاشرے کے چھوٹے مسائل کے حل کے لئے آپ کی خدمات قابل تحسین ہیں اور ہم آپ کے شکر گزارہیں کہ آپ لوگ معاشر ے کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں۔ائی جی پی نے کہا کہ بہت جلد صوبہ کے سطح کی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جا ئیگا جس میں ڈی آر سی کے ممبران کو مدعو کیا جائیگا اور ڈی آر سی ممبران اپنے اپنے تجربات ایک دوسر ے کیساتھ شیئر کریں گیتاکہ اس کار خیر میں مزید بہتری آ سکے خیبر پختونخواہ پولیس نے ڈی آر سی کی یہ روایت قائم کی ہے۔ ہم ڈی آر سی میں مزید بہتری لانے کے لئے کام میں لگے ہوئے ہیں کہ حکومت کے ساتھ خط و کتابت کر کے ڈی آر سی کیلئے کچھ فنڈز کا انتظام کر سکیں تاکہ کم سے کم ڈی آر سی میں آنے والے سائلیں کیلئے سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا سکے ا ئی جی پی نے کہا کہ پولیس ڈی آر سی کے شانہ بشاہ کھڑی ہے اور ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے میں پو لیس کو ہمیشہ خوشی محسوس ہو گی۔ پروگرام کے آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کیلئے ا جتما عی دعا مانگی گئی۔