واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امریکہ میں دو برس کے دوران ایک لاکھ سے زائد افراد دوا کی ضرورت سے زیادہ خوراک لینے پر موت کے منہ میں چلے گئے۔امریکی سینٹر فار ڈِیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن نے اپنی رپورٹ میں خوفناک انکشاف کیا ہے، جس کے مطابق امریکا میں زیادہ خوراکیں لینے کا معاملہ سنگین ہوتا جارہا ہے۔یہ لگاتار چوتھے مہینے ایسا ہو رہا ہے کہ دوا کی خوراک کی زیادتی کے سبب ہونے والی اموات کا سالانہ ریکارڈ بنا ہے اور ایک سال میں دوا کی خوراک کی زیادتی کے باعث اموات میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق ستمبر 2020 سے ستمبر 2021 کے درمیان اندازا 1 لاکھ 4 ہزار 288 امریکیوں کی دوا کی ضرورت سے زیادہ خوراک لینے کے سبب موت واقع ہوئی۔ماہرین نے بڑھتی ہوئی اموات کی بڑی وجہ اوپیئڈز کو قرار دیا ہے، اب تک 78 ہزار 388 افراد اوپیئڈز کے باعث ہلاک ہوئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے