ملاکنڈ (نمائندہ مانند) ملاکنڈ بٹ خیلہ میں محکمہ زراعت کے زیر سایہ تربیتی ورکشاپ کا احتمام کیا گیا جس سے ڈسٹر کٹ ڈائر یکٹر محکمہ زراعت ملاکنڈ ڈاکٹر انعام اللہ خان نے کہا کہ زراعت کا ملک کی معیشت میں ہمشہ اہم کردار رہاہے۔حکومت ملاکنڈ میں زراعت کے شعبے کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔کا شتکاروں اور زمینداروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے دستیاب وسائل بر وئے کار لارہی ہے۔وہ بٹ خیلہ میں محمکمہ زراعت ملاکنڈ کے زیراہتمام”ککاشتکاروں”کے لیے میگافیلڈ ڈے”سے خطاب کررہے تھے۔تربیتی ورکشاپ میں کسانوں کو پھل اور سبزیاں اگانے سے لیکر مارکیٹ تک پہنچانے سمیت انہیں محفوظ بنانے اور ویلیو ایڈیشن کی تربیت دی گئی۔۔اس موقع پر سابق کسان کونسلر اورنگزیب صدرصاحب اور  دیگر کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں پہلے کھاد تو دستاب نہیں اور اگر مل بھی جائے تو کافی مہنگی ہے اور اس کا خرید نا انکے بس میں نہیں۔کھاد کے حصول میں کاشتکاروں کو درپیش مشکلات کا ادراک کرتے ہو ئے ڈسٹرکٹ ڈائر یکٹر زراعت ڈاکٹر انعام اللہ نے کہا کہ زرعی ادویات اور کھاد کی بوریاں کنٹرول ریٹ پر کسانوں کو فراہم کی جائیں گی۔محکمہ زراعت اور دیگر متعلقہ ادارے زراعت کے جدید طر یقے اور جدید مشینری متعارف کر انے میں تعاون فر اہم کررہے ہیں۔کاشتکاروں کی معاشی حالت بلند کرنے میں اس قسم کے تربیتی ورکشاپس اور میڈیا کے زریعے باخبر رکھاجاسکتاہے۔کسانوں کے درپیش مسائل کا ازالہ کیا جائیگا۔کسان کارڈ رکھنے والے زمینداروں کو سستی کھاد کی فراہمی کی جائے گی۔جن زمینداروں کے پاس کسان کارڈ مو جود نہیں وہ فوری طور اپنے اپ کو رجسٹرڈ کر وائے اور کسان کارڈ حاصل کریں۔ شعیب خان اے او بٹ خیلہ،شاہد خان ایس ایم ایس ملاکنڈ اور ارشد یو سفزئی ایگر یکلچر آفیسر تھا نہ بھی میگافیلڈے تربیتی ورکشاپ میں حصہ لیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے