نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ جلوزئی پولیس نے نماز جمعہ کے دوران مسجد سے موٹرسائیکل چوری کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔موٹرسائیکل برآمد۔ ناصر ساکن جبہ تر نے 18-02-2022 کو پولیس کو رپورٹ درج کی کہ میں نماز جمعہ ادا کرنے کیلئے مسجد گیا۔اپنی موٹر سائیکل کھڑی کرکے نماز پڑھنے لگا۔نماز ادا کرنے کے بعد موٹرسائیکل نامعلوم چوری کرکے لے گیا تھا۔نورالاسلام خان نے فوری طور پر ملزم کی گرفتاری اور مالمسروقہ کی برآمدگی کی کوششیں شروع کر دی۔علاقے میں مشکوک اور جرائم پیشہ افراد کی چھان بین کی گئی۔پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ملزم تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزم سمیع اللہ ولد مفتاح علی ساکن جلوزئی کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔ملزم کی۔نشاندہی پر موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔مزید تفتیش جاری ہے۔