کیف (مانند نیوز ڈیسک) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کی یوکرین میں فوجی کارروائی یورپ میں بڑی جنگ کا آغاز بن سکتی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے قوم سے خطاب میں کہا کہ یوکرین اپنی سالمیت کا ہرقیمت پردفاع کرے گا۔ ہم ملکی دفاع کے لئے تیارہیں۔یوکرینی صدرنے روس کے شہریوں پرزور دیا کہ وہ اپنے صدرکی جانب سے فوجی کارروائی کی مخالفت کریں اورایسے کسی بھی اقدام کومسترد کردیں۔صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ صدرپیوٹن یوکرین سے متعلق اپنے عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روس کے صدر سے متعدد باررابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن جواب میں خاموشی رہی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے