کیف (مانند نیوز ڈیسک) روس نے یوکرین پرحملہ کردیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے صدر پیوٹن نے یوکرین کے علیحدگی پسندوں کی مدد کے لیے فوجی آپریشن کرنے کا اعلان کیا۔ روسی صدر نے ٹیلی وژن پر اپنے ایک مختصر بیان میں کہا کہ میں فوجی آپریشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے یوکرین کی فوج کو ہتھیار ڈال دینے کے لیے بھی کہا۔ روسی صدر کے اعلان کے بعد یوکرین سے موصول اطلاعات کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ملٹری کمانڈ سینٹرز پر بھی میزائل داغے گئے  ۔  یوکرین کے دارالحکومت کیف میں 5سے6 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ مشرقی یوکرین میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ یوکرینی شہر ماریوپول اور بندرگاہ بلیک سی پورٹ اڈیسہ پر دھماکے سنے گئے، روسی فوج یوکرین کے علاقے ماریوپول اور اڈیسہ میں پہنچ گئی۔ یوکرینی شہر کراماتو رسک پر فضائی حملے اور دھماکوں کی خبریں سوشل میڈیا پر پھیل گئیں،حملے کے نتیجے میں ہونیوالے نقصان کا پتہ نہیں چل سکا۔ یوکرین کی وزارتِ داخلہ نے کہا کہ روس نے بیلیسٹک اور کروز میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ روس کے حملے کے بعد یوکرین نے سول فضائی حدود کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے