لوئیر دیر (نمائندہ مانند) اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ملک کی حالات  تیزی کے ساتھ تبدیل ہورہے ہیں عمران خان کی حکومت کا خاتمہ  قریب ہے عمران خان جعلی وزیر اعظم ہے  اسٹبلشمنٹ اور حکومت کے درمیان اعتماد کی فضا نہیں ہے اسٹبلشمنٹ کے بغیر عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں ٹھرسکے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے تیمرگرہ میں ایک بڑی شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرانصاف لائیرز فورم لوئر دیر کے صدر میاں گل وجیہہ الدین  ایڈوکیٹ، میاں گل پرویز، میاں گل زوہیب، ہیر ڈریسرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی قجیر گل،  سراج، مشال، جنید، ساجد، ن لیگ کے نواز مہمند، اصغر، اقلیتی برادری، اور مہمند برادری کے سینکڑوں افراد مختلف  سیاسی جما عتوں سے مستعفی ہو کر اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا شمولیتی تقریب سے اے این پی کے مرکزی نائب صدر حسین شاہ یوسف زئی، اے این پی کے ممبرصوبائی اسمبلی حاجی بہادر خان، سینئر نایب صدر و امیدوار تحصیل تیمرگرہ چئیر مین ملک سجا د خان، تحصیل بلامبٹ چئیر مین شپ کے امیدوار ملک محمد  ایوب خان، ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ صدر شاہ فیصل ایڈوکیٹ، ملگری وکیلان لوئر دیر کے صدر سید بہادر ایڈوکیٹ اور میاں گل وجیح الدین نے بھی خطاب کیا میاں افتخار حسین نے کہا عمران خان نے ملک کا وقار خاک میں ملا دیا چین اور روس میں عمران خان کا وزیر اعظم کی حثیت سے ان کا استقبال نہیں کیا  عمران خان امریکہ کی کال کا انتظا ر کر رہے تھے لیکن وہاں سے کال نہ آنے پر روس کا دورہ کیا انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تیزی کے ساتھ رابطے جاری ہے تاہم اپوزیشن کی مکمل اتفاق تک حکومت کے خلاف عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوسکتا عدم اعتماد کی نا کامی ملک اور عوام کی بد قسمتی ہوگی اگر عدم اعتماد کامیاب ہو جاتا ہے تو جلد نئے انتخا بات کا بھی امکان ہے میاں افتخار حسین نے کہا کہ جنات کو انھوں نے دم کیا ہوا ہے بلدیاتی اور عام انتخابات میں وہ دھا ندلی اور کسی سیاسی جماعت کی طرف داری نہیں کرے گی عمران خان نے ملک کو تباہ کر دیا  ملک کی خارجہ وداخلہ سمیت تمام پالیساں ناکام ہوچکی ہے عمران خان ائی ایم ایف، ورلڈ بینک، اور عالمی اسٹبلشمنٹ کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لئے ملک کو داو پر لگا یا ہے انھوں نے کہا کہ سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ عمران خان دس وزراء کو کس بات پر انعاما ت دیں رہے ہیں عمران خان جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں اس لئے عمران خان کو جھوٹ پر ایوارڈ دینا چاہئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے