تخت بھائی (نمائندہ مانند) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر اور رکن قومی اسمبلی آمیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے۔کہ حکومت 18ویں ترمیم اور کالا باغ ڈیم کے تعمیر کے بارے شوشے چھوڑ دیں۔ اے این پی کے ہوتے ہوئے اسے سازشوں کو تن من دھن سے مقابلہ کرکے ناکام بنادیا جائے گا۔خیر پختونخوا میں بے اختیار حکومت ہے۔ صوبے کو کنگال بنانےکی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی۔ جس قوتوں نے عمران خان کو قوم پر مسلط کیا۔ اب ان قوتوں کو چائیے ۔کہ قوم کے کندھوں سے عمران ٹولے کا بوجھ اتار دیں۔ وہ جنعرات کی شام علاقہ مومین کلے میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کررہے تھے ۔مشہور سیاسی و سماجی رہنماء آصف پشتون نے اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت عوامی نشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس سے قبل علاقہ پیر سدی ۔نور اباد ۔ساسوبے میں بھی شمولیتی استقبالیہ سے بھی خطاب کیا۔ جسمیں درجنوں افراد نے اے این پی میں شمولیت کے اعلانات کئے۔ جس سے اے این پی تحصیل تخت بھائی کے صدر حاجی سجاد خان۔ جنرل سیکرٹری حاجی طارق خان ۔اے این پی ضلع ملاکنڈ کے جنرل سیکرٹری ارشاد خان مہمند۔تحصیل درگئ کے چیئرمین شپ کے امیدوار مسافر خان۔ ابراھیم شاہ۔ علی شاہ ۔امتیاز ایڈوکیٹ۔ آصف پشتون اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر عوامی نشنل پارٹی مردان کے صدر جمال باچہ۔ صوبائی کونسل کے اراکین میاں طاہر ایڈوکیٹ۔ محمد ایوب یوسفزی ۔ناصر خان ۔ملک امان خان ۔ملک سیف اللہ خان ایڈوکیٹ۔ افتاب خان ایڈوکیٹ۔ حاجی غلام رسول۔ گل ظفر خان۔ میاں سعید اللہ۔ ذولفقار علی بھٹو۔ منتظر صافی۔ ارشاد مہمند ۔حاجی علی شاہ۔ سرفراز کاکڑ دیگراھم رہنماوں ۔پختون ایس ایف کے جوانوں بڑی تعداد بھی موجود تھی۔۔انھوں نے کہا کہ اے این پی خدائی خدمت گار تحریک کا تسلسل ہے۔ سلیکٹیڈ ٹولے اور بعض جمہوریت دشمن لوگوں کو 18ویں ترمیم ہضم نہیں ہورہی ہے۔ حلانکہ صوبوں کو سال 1973کے متفقہ آئین کے مطابق مالی اور انتظامی احتیارات مل چکے ہیں۔ لیکن عمران ٹولہ صوبے کو کنگال کرنے کی سازشوں کرکے ہماری غیرت کو للکار رہے ہیں۔ اے این پی کے ہوتے ہوئے ان کا خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوگا۔اور کہا کہ عمران خان کو چائیے۔ کہ وہ اپنے انتخابی وعدے وزیر اعظم ھاوس کو یونیورسٹی بنانے ۔ایک کروڑ نوکریاں دینے۔کچکول توڑنے ۔آئی ایم ایف سے قرضہ نہ لینے۔موٹر سائیکل پر وزیر اعظم ھاوس جانے اور قوم سے دیگر وعدوں وعدوں کو پورا کریں۔بدترین مہنگائی بے روزگاری گیس و بجلی کی ناروا لوڈ اور پٹرولیم مصنوعات کی بے پناہ اضافہ سے غریبوں سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ روس کے بارے میں انھوں نے کہا۔ کہ ملک کو بین القوامی جھگڑوں سے غیر جانب دار رکھا جائے۔ پرایا جنگ میں کود کر ملک وقوم نے بہت نقصان اٹھایا ہے۔ بین القوامی جھگڑوں میں امن کا راستہ تلاش کرکے صالح کا کردار ادا کرنا چاہئے ۔انھوں ہونے کہ کہ کہ ناکام حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں ۔اس کو لانے والے ان سے ہاتھ چھین لے۔ ۔پاکستان اور عمران خان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ ان کے بسترہ گول کرنے کا وقت بہت قریب پہنچ چکا ہے۔اپوزیشن کے ساتھ حکومت میں شامل ارکان عمران ٹولے کے حکومت کا خاتمہ جلد از جلد دیکھنا چاہتے ہیں۔