ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگواکرام اللہ خان(PSP)نے کہا ہے کہ پولیس کی پیشہ ورانہ استعداد کارکوبڑھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے.عوام کیجان ومال وابرو کاتحفظ،امن وامان کا قیام اورجرائم کا انسداد پولیس کااولین فرض ہے۔تھانوں اورپولیس دفاترمیں انے والیسائلین کوہرجائز مدد کی فراہمی میں کوتاہی کوبرداشت نہیں کیاجائیگا۔پولیس عوام ساتھ ساتھ کی پالیسی ہی کامیابی کی ضامن ہے۔پولیس اہلکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے جامع پالیسی پرعمل پیراہے جسکے لئے وسائل کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا۔پولیس اہلکاروں کی تمام جائزشکایات کا بروقت ازالہ کیا جائیگا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نیہنگو پولیس لائنزمیں منعقدہ پولیس دربار سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔پولیس دربار میں ایس پی انوسٹی گیشن ارشدمحمودخان خان،ڈی ایس پی نیٹ شفیق خان،ڈی ایس پی اصف شریف خان،لائن افیسرشمیم خان،ٹریفک وارڈنز،ایلیٹ فورس،ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ،تھانہ جات،چوکیات اورگاردات میں تعینات پولیس جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگواکرام اللہ خان نے دربار میں شریک پولیس اہلکاروں کے مسائل اور شکایات سنے اوران کیحل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔پولیس لائنزمیں منعقدہ دربارسے خطاب کرتے ہوئے پی ایس پی افیسر اکرام اللہ خان کا کہنا تھا کہ پولیس کی پیشہ ورانہ استعداد کارکوبڑھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں،عوام کے جان ومال وابرو کاتحفظ،امن وامان کا قیام اورجرائم کا انسداد پولیس کی اولین ذمہ داری ہے.عوامی شکایات کے بروقت ازالے اور تھانوں میں آنے والے سائلین کوبروقت جائزاورقانونی مددفراہم کرنیمیں کوتاہی کوبرداشت نہیں کیاجائیگا۔عوام پولیس ساتھ ساتھ کی پالیسی ہی کامیابی کی ضامن ہیکیونکہ پولیس عوام کی خادم فورس ہے اوران کا کام عوام کوہرجائزمددفراہم کرناہے۔پولیس اہلکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے جامع پالیسی پرعمل پیراہے جسکے لئے وسائل کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا.محدود وسائل کے باوجود پولیس کے جوان اپنیپیشہ ورانہ فرائض خوش اسلوبی سے انجام دے رہے ہیں.پولیس لائنز میں منعقدہ دربار سے اپنے خطاب میں ڈی پی او ہنگواکرام اللہ خان کا کہنا تھا کہ پولیس ایک ڈسپلن فورس ہے جسمیں من مانی ناقابل قبول ہے اور نہ ہی فرائض میں غفلت و کوتاہی کی گنجائش ہے۔دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹ پہنیاورموبائل فون ہرگزاستعمال نہ کریں خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت محکمانہ ایکشن لیاجائیگا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی استعداد کار کوبرھانے کیلئے جدیدخطوط پر سہولیات کی فراہمی کویقینی بنایاجارہاہے اور پولیس فورس کے جوانوں کی فلاح وبہبود کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانا ہماری سب سے اولین ترجیح ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگواکرام للہ خان نے دربار میں شریک پولیس افسران و جوانوں کے مسائل اور شکایات سنے اورحل طلب مسائل کیحل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔بعدازاں ڈی پی اونے بگٹوپولیس پوسٹ کادورہ کیااورشجرکاری مہم کیتحت وہاں پودا بھی لگایا جبکہ چیک پوسٹ کی تعمیراتی کام میں حصہ لینے والے پولیس ریکروٹس اورٹھیکدار میں نقداورتعریفی انعامات بھی تقسیم کئے۔