الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ ٗتحریک انصاف کا پانچوں تحصیلوں کیلئے باقاعدہ پارٹی ٹکٹ جاری،تحصیل میئر الپوری کیلئے وقار احمد خان،تحصیل بشام کیلئے حاجی سدید الرحمان،تحصیل پورن کیلئے حاجی عبدالمولا خان،تحصیل چکیسر کیلئے اختر علی چٹان جبکہ تحصیل مارتونگ کیلئے نثار خان کو ٹکٹ جاری کردیا گیا۔الپوری،بشام اور چکیسر کیلئے صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے گزشتہ روز اپنے رہائش گاہ پشاور میں ان اُمیدواران سے ملاقات میں ٹکٹ دئے یاد رہے کہ تحصیل میئر الپوری کیلئے پی ٹی آئی کے نامزد اُمیدوار وقار احمد خان پی ٹی آئی شانگلہ کے سابق ضلعی صدر رہے ہیں اور وہ شاہپور سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر فتح مند کے فرزند ہیں انھوں نے گزشتہ عام انتخابات پی ٹی آئی سے لڑے اور قومی اسمبلی کے اُمیدواران میں ووٹ لینے کے تناصب سے تیسرے نمبر پر رہیں۔ تحصیل بشام کے چیئرمین کیلئے اُمیدوار حاجی سدید الرحمن پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویژن کے سینئر نائب صدر کے ساتھ ساتھ بابائے شانگلہ الحاج سید فرین کے فرزند اور ماضی میں امیر مقام و ڈاکٹر عباد کے مخالف قومی اسمبلی کے الیکشن بھی لڑے اور گزشتہ عام انتخابات میں رننگ پوزیشن حاصل کی ان کی سیاست دو دہائیوں سے چلتی آرہی ہیں۔تحصیل چکیسر چیئرمین شپ کیلئے اُمیدوار اخترعلی چٹان کا تعلق پی ٹی آئی کے بنیادی اور وفادارساتھیوں میں ہوتا ہیں اور وہ اس پارٹی کے کئی تنظیموں کے عہدوں پر براجمان ہیں ان کے بھائی فواد علی نور،جواد علی نور اور اسد علی چکیسر اور شانگلہ کے سیاست سمیت سماجی حلقوں میں جانے جاتے ہیں اور وہ حال ہی میں پی ٹی آئی میں شامل ہوئے اور وہ اس وقت چکیسر میں بہتر پوزیشن میں نظر آرہے ہیں۔تحصیل چیئرمین پورن کیلئے اُمیدوار حاجی عبدالمولا خان سابق صوبائی مشیر سیاحت حاجی عبدالمنیم کے بھائی ہیں اور انھوں نے بھی گزشتہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے صوبائی الیکشن لڑے اور رننگ پوزیشن حاصل کی۔تحصیل مارتونگ چیئرمین کیلئے اُمیدوار نثار خان بھی پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن ہیں اور وہ حاجی عبدالمنیم کے انتہائی قریبی ہونے کے ساتھ ساتھ سادہ اور نرم مزاج کارکن ہیں۔شانگلہ میں بلدیاتی انتخابات میں تین نئے تحصیل پہلی مرتبہ اپنے چیئرمین کا انتخاب کرے گی جس میں بشام،چکیسراور مارتونگ شامل ہیں۔۔