پبی (مانند نیوز ڈیسک) پی۔ ایس۔آر۔اے کی نامکمل اتھارٹی کے تمام فیصلے اور نوٹیفیکیشنز غیر قانونی ہیں اسکی کوئی قانونی حیثیت نہیں انکو واپس لیا جائے ورنہ عدالتی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں ان خیا لا ت کا اظہار ھوپ کے صو با ئی صدر عقیل رزاق نے ھوپ کی پرونشل ایگزیکٹیوز کونسل کا اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اجلاس میں صوبے کے تمام اضلاع کے صدور اور جنرل سیکریٹریز, چاروں ریجنز کی کابینہ اور صوبائی کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس کا انعقادصوبائی جنرل سیکریٹری ملک عدنان اقبال نے کیاایجنڈے کے تمام پوائنٹس پر سیر حاصل بحث کی گئی اور متفقہ طور پر درج زیل فیصلے کیے گئے پی۔ایس۔آر۔اے صرف پرائیویٹ سکولز سے پیسے بٹورنے, سکولز کو تنگ کرنے اور بیجا جرمانے لگانے کا آفس بن گیا ہے پی۔ایس۔آر۔اے اپنا قبلہ درست کرے ورنہ اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ پی۔ایس۔آر۔اے میں پرائیویٹ سکولز کے چار نمائندوں کا الیکشن جلد از جلد کرایا جائے تاکہ اتھارٹی مکمل ہو پی۔ ایس۔آر۔اے کی نامکمل اتھارٹی کے تمام فیصلے اور نوٹیفیکیشنز غیر قانونی ہیں اسکی کوئی قانونی حیثیت نہیں انکو واپس لیا جائے ورنہ عدالتی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں ایڈمیشن فیس اور اینول فنڈ کا کیس پشاور ہائی کورٹ میں داخل کر دیا گیا ہے انشاء اللہ اچھے فیصلے کی امید ہے ھوپ کا چوتھا یوم تاسیس جوش و خروش سے منایا گیا اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ہم آئندہ بھی اس سے زیادہ پرائیویٹ سکولز کی خدمت کرتے رہیں گے صوبائی صدر محترم عقیل رزاق صاحب کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ ھوپ صوبے کی سب سے بڑی تنظیم ابھر کر سامنے آئی ہے