ماسکو (مانند نیوز ڈیسک) روس کے یوکرین پر حملے کے بعد ماسکو میں صدر پیوٹن کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین پر روس کے حملے کے چند گھنٹے بعد ہی روسی شہری سڑکوں پر آگئے اور انہوں نے یوکرین پر روسی حملے کی مخالفت کرتے ہوئے صدر پیوٹن کے خلاف احتجاج کیا جبکہ مظاہرین نے صدر پیوٹن کو ہٹلر قرار دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت ماسکو میں تقریبا ایک ہزار سے زائد افراد نے یوکرین پر حملے کے خلاف احتجاج کیا اور جنگ کی مخالفت کی جب کہ اس موقع پر کار سوار شہریوں نے بھی مظاہرین کا ساتھ دیتے ہوئے ہارن بجائے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت ماسکو کے علاوہ سینٹ پیٹرس برگ سمیت دیگر شہروں میں بھی عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور صدر کے اقدام کی مخالفت کی۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی روسی عوام نے یوکرین پر حملے کی مخالفت کی اور اپنی حکومت کے اقدام کی مذمت کی۔علاوہ ازیں کئی ممالک میں روسی سفارتخانوں کے باہر بھی یوکرین پر حملے کے خلاف احتجاج کیا گیا جن میں ٹوکیو، تل ابیب، بیروت، نیویارک میں شہریوں نے احتجاج کیا اور یوکرین میں امن کی حمایت کی۔ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے کام کرنے پر امن کا نوبل پرائز جیتنے والی تنظیم نے بھی جنیوا میں اقوام متحدہ کے یورپین ہیڈکوارٹرز کے سامنے احتجاج کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے