برسلز (مانند نیوز ڈیسک) روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کی وجہ سے یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے سیفٹی بلیٹن جاری کر دیا۔یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی(ایاسا)کے جاری کردہ سیفٹی بلیٹن کے مطابق روس اور یوکرین سمیت اطراف میں سویلین پروازوں پر 90روز کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے، یورپی یونین ممالک سمیت تھرڈ کنٹری کی ائیر لائنز پروازو ں پر بھی پابندی ہوگی۔سیفٹی بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ائیر اسپیس میں جاری جنگ میں راکٹ اور میزائل سے طیاروں کو خطرہ ہے لہذا پابندی کا اطلاق 24 فروری سے 24مئی کے لیے ہوگا۔