لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سردار جہانگیر خان ترین طبیعت ناساز ہونے پر میڈیکل چیک اپ کے لئے لندن روانہ ہو گئے۔ جہانگیر ترین لندن میں ایک ہفتہ قیام کرنے کے بعد واپس پاکستان آئیں گے۔ لندن روانگی سے قبل جہانگیر ترین نے اپنے گروپ کے ارکان کو پیغام دیا ہے کہ ایک دوسرے سے رابطہ میں رہیں اور متحد رہیں اور جو بھی اپنی حکومت عملی ہے وہ بنائیں۔ جہانگیر ترین گروپ کے سینئر رہنما عون چوہدری نے نجی ٹی وی کو بتایا ہے کہ جہانگیر ترین ایک ہفتہ لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر منتقل ہو ئے تھے اور دوروز گھر پر قیام کے بعد لند ن روانہ ہو ئے ہیں۔ عون چوہدری کے مطابق جہانگیر ترین لندن میں ایک ہفتہ قیام کریں گے اور اپنا طبی معائنہ کروائیں گے۔عون چوہدری کے مطابق ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعدجہانگیرترین دوروز گھر پر رہے اور طبیعت بہتر ہونے پر ڈاکٹرز کی ہدایت پر چیک اپ کے لئے لندن گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے