لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و ماڈل سونیا حسین نے لاہور قلندرز کے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون جیتنے پر فرنچائز کے مالک فواد رانا کے لیے ایک پیغام جاری کیا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سونیا حسین نے ایک پیغام میں قلندرز کے مالک فواد رانا کی تصویر شیئر کی۔ ساتھ میں انہوں نے تحریر کیا کہ آج رانا صاحب کو خوش دیکھ کر دل خوش ہوگیا ہے۔ سونیا نے پہلی مرتبہ پی ایس ایل جیتنے پر لاہور قلندرز کو مبارکباد بھی دی۔ بشکریہ جنگ