تہران (مانند نیوز ڈیسک) ایران نے کہا ہے کہ وہ یوکرین میں قیام امن میں کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کابینہ کے اجلاس میں یوکرین کی حالیہ تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران، یوکرین کے تنازعے کے پرامن حل کے لیے ہر قسم کی سفارتی کوشش کی حمایت کرتا ہے اور روس یوکرین کے مابین قیام امن میں کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران اپنی خارجہ پالیسی کے بنیادی اصولوں کی بنیاد پر تسلط پسندی اور تسلط کے سامنے سر جھکانے کا مخالف ہے اور تمام اقوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے۔ صدر ایران نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، نیٹو کی توسیع پسندی سے متعلق سیکورٹی خدشات کو سمجھتے ہوئے، تمام ممالک کی ارضی سالمیت اور قومی خود مختاری کے تحفظ پر زور دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ فریقین کی طرف سے سفارت کاری اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کی مخلصانہ پابندی موجودہ صورتحال سے نکلنے کا واحد، دیرپا اور منصفانہ راستہ ہے۔سید ابراہیم رئیسی نے مزید کہا کہ شہریوں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی پاسداری پر تمام فریقین کو سنجیدگی سے توجہ دینی چاہیے اور کسی قیمت پر عام شہریوں کو جنگ کے دوران نقصان نہیں پہچنا چاہئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے