جمرود (مانند نیوز ڈیسک) فاٹا قومی جرگہ کے زیر اہتمام فاٹا انضمام کے خلاف تاریخی باب خیبر کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ پاک افغان شاہراہ ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کیا گیا قبائیلی علاقوں کے رسم و رواج بحال کرکے پچیسویں آئینی ترمیم کا خاتمہ کیا جائے فاٹا انضمام قبائیلی علاقوں کے عوام سے رائے لیے بغیر کیا گیا جو کہ قبائلی عوام کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہے۔احتجاجی مظاہرے سے فاٹا قومی جرگہ کے چیئرمین ملک بسم اللہ خان کوکی خیل،ملک اسرار کوکی خیل،حاجی حنیف آفریدی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں کے عوام کی اپنی روایات اپنا الگ تشخص ہے جن کو انضمام کے حامی قوتوں نے ختم کردیا ہم اپنے روایات کے بغیر زندگی بسر نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ سابق و موجودہ حکومت اور فاٹا انضمام حامی قوتوں نے زبردستی ضم کرکے ہمارے روایات کا خاتمہ کرکے ایف آئی آر جیسے ظالمانہ قوانین نافذ کردئیے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایم او،ایکسائز،کسٹم اور پولیس و پٹوار نظام کو یہاں لاگو کردیا ہے جیسے یہاں کے عوام واقف نہیں ہیں اس لیے انضمام کے نام پر ان محکموں کا خاتمہ کیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے