جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر کے تحصیل جمرود کے دو بڑے خاندانوں ملک حاجی احمد خان منیا خیل اور ملک حاجی گلی شاہ منیا خیل کے درمیان چالیس سالہ دشمنی دوستی میں تبدیل ہوگئی۔اس سلسلے میں ملک گلی شاہ مرحوم کے خاندان کے مشران کشران قبائیلی روایت کے مطابق ملک حاجی احمد خان مرحوم کے حجرے گئے اور وہاں ایک بڑا جرگہ منعقد ہوا جس میں قبائلی مشران،منتخب نمائندگان،پولیس حکام نے شرکت کی۔دونوں خاندان کے مشران کشران نے قبائیلی روایت کے مطابق ایکدوسرے کو معاف کرکے آئندہ بھائیوں کی طرح رہنے کا عزم کیا۔جرگہ سے سابق ایم این اے الحاج شاہ جی گل افریدی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمران،ایس ایچ او جمرود ملک اکبر افریدی۔ حاجی ملک جان منیا خیل،ملک اصلاح الدین کوکی خیل،ملک الحاج تیمور افریدی،ملک فیض اللہ جان کوکی خیل،ایم پی اے الحاج بلاول افریدی،تحصیل چیئرمین الحاج سید نواب آفریدی،ملک نصیر احمد کوکی خیل،حاجی سید غواث آفریدی،این سی 2جمرودکے چیئرمین شاہدخان، وی سی 13شاہ کس کے چیئرمین میاں جان،وی سی ون غنڈی 5 کے چیئرمین حاجی عبدالمنان کوکی خیل،وی سی18کے چیئر مین حاجی نواب آفریدی، حاجی قیصر افریدی،ملک حاجی شاہد زمان منیا خیل،حاجی قیصر آفریدی،ملک حاجی معراج افریدی،مولانا شیر محمد افریدی،حاجی صدیق آفریدی،ملک سردار۔ملک بسم اللہ خان آفریدی،ملک سرفراز خان کھٹیاخیل،ملک سردار اعظم افریدی۔ملک دوران گل آفریدی کے علاؤہ کثیر تعداد میں سیاسی و قبائیلی مشران نے شرکت کی۔جرگہ مشران نے کہا کہ جرگہ،ننواتے ہمارے روایت کا حصہ ہے جرگہ ننواتے کی وجہ سے چالیس سالہ دشمنی دوستی میں بدل گئی اور مستقبل میں بھائیوں کی طرح رہنے کا عزم کیا۔انہوں نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں امن، جرگہ اور مزاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہے کیوں کہ اس تنازعات میں چار قیمتی جانیں ضائع ہوگئے ہیں لیکن ہم نے ایکدوسرے کو معاف کیا اگر دنیا امن چاہتی ہے تو قبائیلی روایت کو بنیاد بنا کر جرگہ مزاکرات سے تنازعات اور جنگوں کا خاتمہ کرکے امن قائم کریں۔