شرینگل (نمائندہ مانند)  شرینگل اسسٹنٹ کمشنرنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔تفصیلات کی مطابق اسسٹنٹ کمشنر شرینگل محمد یار نے RHCشرینگل میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر اس مہم کا افتتاح کر دیا۔میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھاکہ پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے عوام اس میں بھرپور تعاون کرکے اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلا کر انہیں زندگی بھر کی معذوری سے بچائیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم 28 فروری تا 4 مارچ  تک جاری رہے گا۔ سب ڈویژن شرینگل میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سب ڈویژن شرینگل کے داخلی و خارجی راستوں پر سفر کرنے والے مسافر گاڑیوں میں موجود بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے ٹرانزٹ پوائنٹس پر لیویز اور پولیس کے جوان بھی محکمہ صحت کے عملے کے ساتھ تعینات ہوں گے اور پولیو ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کریں گے۔اسسٹنٹ کمشنر شرینگل محمد یار نے شعبہ صحت کو سو فیصد ٹارگٹ مکمل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ پولیو جیسے موزی مرض کے خاتمے کے لیے سب کو سنجیدگی کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وہ خود پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے فیلڈ وزٹ کریں گے اور پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے