باجوڑ (مانند نیوز ڈیسک) باجوڑ میں 5 غیر قانونی کرش پلانٹس کو سیل کردیاگیا۔ حکومت خیبر پختونخوا کے پالیسی اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ون شیر رحمان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ٹو شہباز خان نے خار سب ڈویژن میں غیر قانونی کرش پلانٹ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5 غیر قانونی کرش پلانٹس کو موقع پر سیل کیا اور کرش پلانٹس کے مالکان کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کے لیے دفتر لے گئے۔دونوں اسسٹنٹ کمشنرز نے تمام کرش پلانٹس مالکان کو اپنے کرش پلانٹس قانون کے دائرے میں لانے کی ہدایت کی۔