اسلا م آباد (مانند نیوز ڈیسک) ملازمین کی پنشن میں تا خیر کے ذمہ داران کے خلا ف قا نو نی کا رروائی کر یں گے۔ وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی نے تمام وفاقی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری ملازمین با لخصوص چھوٹے اور غریب ملازمین کی پنشن اور ریٹائرمنٹ کے واجبات کی بر وقت ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ پنشن میں تاخیر کے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وفاقی محتسب نے سینئر ایڈ وائزر ایوب ترین کی سربراہی میں ایک مانیٹرنگ کمیٹی بھی تشکیل دی جو متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے ساتھ میٹنگ کرکے تکنیکی وجو ہات سمیت دیگر مشکلا ت کا جائزہ لے کر چھ ہفتوں میں ایک جامع رپورٹ پیش کرے گی۔ وفاقی محتسب پنشن میں تاخیر کی سینکڑوں شکایات کے ازالہ اور وفاقی محتسب کی پنشن کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کیلئے بعض اہم وزارتو ں اور اے جی پی آر کے اعلیٰ افسران کے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں وفاقی محتسب کی ایک کمیٹی نے پنشن کے نظام کی اصلاح کے لئے ایک جامع رپورٹ پیش کی تھی جس کی سفارشات پر کما حقہ عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ وفاقی محتسب نے اداروں کے سربراہان پر زور دیا کہ وہ ذاتی طور پر پنشن کی شکایات کے سلسلے میں ذمہ دار افسران اور عملے کی نگرانی کریں اور وفاقی محتسب کے فیصلوں پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ وفاقی محتسب اعجا ز احمد قریشی نے اجلاس میں وفاقی اداروں کے افسران سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ چھوٹے ملازمین ہمارے بچوں کی طرح ہیں، ان کی پنشن کے اجرا ء میں کسی بھی صورت تاخیر نہیں ہونی چاہیے کیو نکہ پنشن کے بغیر وہ گھر کے نظام کو نہیں چلا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ کمیٹی ایسے اداروں کے اعلیٰ افسران کے ساتھ جن کے خلاف شکایات زیادہ ہیں میٹنگ کر کے چھ ہفتوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنشن سر کا ری ملا زمین کا حق ہے اور اس سلسلے میں کسی تا خیر، لا پر واہی اور وفاقی محتسب کے حکم کی تعمیل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔