سوات (مانند نیوز ڈیسک) ریسکیو 1122 سوات نے فروری کے مہینے میں مجموعی طور پر 1063ایمرجنسیز میں عوامی خدمات سر انجام دیئے ریسکیو 1122 سوات نے گزشتہ ماہ دیگر ایمرجنسیز کے ساتھ ساتھ کویڈ۔19 میں بھی فرنٹ لائن پر خدمات سر انجام دیئے جن میں 05 کرونا کے مثبت اور مشتبہ مریضوں کو مکمل ایس او پیز کیساتھ ہسپتالوں اور قرنطینہ سینٹرز منتقل کیے گئے۔ریسکیو 1122 سوات کی ترجمان شفیقہ گل کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ریسکیو 1122 سوات نے فروری کے مہینے میں مجموعی طور پر 1272 مختلف نوعیت کے ایمرجنسیز میں خدمات سر انجام دیئے جس میں سب سے زیادہ خدمات طبی شعبے میں دی گئی جنکی تعداد 894 ہیں۔اس کے علاوہ 90 ٹریفک حادثات، 21 آتشزدگیاں، 8 گولی لگنے کے واقعات، ایک پانی میں ڈھوبنے، ایک سلنڈر دھماکہ اور 43 دیگر متفرق واقعات میں بھی خدمات سرانجام دئیے۔ریسکیو 1122 سوات نے مجموعی طور پر 1051 افراد کو بچایا جن میں ایک ہزار 766 افرادکو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا، 285 افراد کو موقع پر ہی طبی سہولیات فراہم کر دی جبکہ 12 افراد موقع پر ہی مختلف حادثات میں جانبحق ہو گئے تھے۔ترجمان سوات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات انجینئر ملک شیر دل خان کے سربراہی میں ریسکیو 1122 سوات 24 گھنٹے ہمہ وقت عوام کی ہر قسم ممکنہ خدمت کے لئے تیار ہے۔افسران بالا کے ہدایت پر ریسکیو 1122 عوام کی مذید خدمات اور کارکردگی میں بہتری لانے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے