نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) پولیس کی بڑی کاروائی باپ بیٹے کی بہیمانہ قتل کا ڈراپ سین ملزمان گرفتار، ملزمان نے باپ بیٹے کے کروڑوں روپے ہتھانے کیلئے انہیں پشاور میں زہر دے کر قتل کیا اور لاشیں نوشہرہ کے علاقے نندرک میں پھنک کر کیس کا رخ موڑ نے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کی ناکام کوشش کی  ایس پی انوسٹی گیشن وقار احمد خان کی نوشہرہ میں پر ہجوم پریس کانفرنس اس سلسلے میں ایس پی انوسٹی گیشن وقار احمد خان نے پریس اپنے دفتر میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ19-2-2022کو تھانہ مصری بانڈہ پولیس کونندرک کے علاقے میں 02بوری بند لاوارث لاشیں ملی۔شناخت کیلئے سوشل میڈیا پر,نزدیکی اضلاع اور صوبے بھر کے پولیس کیساتھ مقتولین کی تصاویر شئیر کئے گئے۔مقتولین کے فنگر پرنٹ لیکر نادرہ بجھوائے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان  نے اندھے قتل کیس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئےSP انوسٹی گیشن وقار خان کی سربراہی میں DSPاکوڑہ ارشد احمد اور علی اکبر خان SHOمصری بانڈہ پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دے کر جلد از جلد اندھے قتل کیس واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور اصل حقائق منظر عام پر لانے کا ٹاسک سونپ دیا۔تفتیشی ٹیم نے تفتیش کا ٓغاز کرتے ہوئے موقع سے  تمام شواہد کو محفوظ کر لیا۔چند دن بعد مقتولین کی شناخت منیر اور کمال دین ساکنان پہاڑی پورہ پشاور کے ناموں سے ہوئی جوکہ باپ بیٹا تھے۔تفتیشی ٹیم نے اپنی تفتیش جاری رکھی۔جدید ٹیکنالوجی سے استفادی حاصل کرتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزمان ضابطے،اقبال عرف بلندے ساکنان پہاڑی پورہ پشاور اور عبداللہ ساکن افغانستان کو گرفتار کرلیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران اعترف جرم کرتے سب حقائق اُگل دیئے۔ملزمان کے مطابق مقتولین کے پاس کروڑوں کی رقم تھی جس کیلئے باپ بیٹے کو کرایے کے گھر میں زہریلی خواراک دیکرقتل کیا اور دونوں کو بوری میں بند کرکے ڈمپرکے ذریعے نندرک کے ویرانے میں پھینک دیا۔لیکن جب  واپس آکر اُنکا گھر چیک کیا تو اُنکے مطابق جہاں کروڑوں کی رقم رکھی گئی تھی وہ نہیں تھی۔ملزمان کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والی ڈمپر بھی برآمد کر لی گئی۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے