ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عظمت خان بنگش کا تھانہ صدر کا اچانک دورہ۔ دورے کیدوران ڈی ایس پی نے تھانے کیمختلف حصوں روزنامچہ، رہائشی بیرکس، کوت’مالخانہ، حوالات ودیگرحصوں کامعائنہ کیا۔ ڈی ایس پی نیروزنامچہ، رجسٹرار ودیگرریکارڈ چیک کیا۔ ڈی ایس پی نیتھانہ کیمختلف حصوں کی صفائی صورتحال کاجائزہ لیا اور محرر کو تھانہ صفائی کے متعلق مناسب ہدایات جاری کی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی نے تھانے میں تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی۔ ڈی ایس پی نے اہلکاروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی حقوق اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بہترین حکمت عملی اپنائی جائے۔ منشیات فروشوں، چوری کے وارداتوں میں ملوث گروپوں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے۔ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو ختم کرنے کے لئے عوامی دوست پولیسنگ کو فروغ دیا جائے۔ معاشرے کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی اجازت ہرگز کسی کو نہ دی جائے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائے۔ تھانہ کلچر میں بہتری لائی جائے تاکہ مسائل کے حل کے لئے عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مستحکم ہو۔ اس موقع پر ڈی ایس پی نے کہا کہ اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے سرانجام دینے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور غفلت برتنے والوں کیخلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی ایس پی نے حوالات میں بند قیدیوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سے خود کو اگاہ کیا۔ اس موقع پر آر آئی ولایت شاہ خان بھی ڈی ایس پی کے ہمراہ تھے۔