نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) تحصیل ناظم نوشہرہ اسحاق خان خٹک نے کہا ہے کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ورکرز یونین کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے محکمہ پبلک ہیلتھ کے محنت کشوں کا نہ صرف نوشہرہ بلکہ صوبی بھر کی ترقی و خوشحالی میں اہم و کلیدی کردار رہا ہے بہت جلدپبلک ہیلتھ ملازمین کے تمام مطالبات کے حل کیلئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کے ساتھ ملاقات کروں گا تاکہ ملازمین کے مسائل کو حل کیا جاسکے ان خیالات کااظہار انہوں نے نوشہرہ ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں پبلک ہیلتھ تحصیل نوشہرہ، پبلک ہیلتھ تحصیل جہانگیرہ، پبلک ہیلتھ تحصیل پبی کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر تحصیل جہانگیرہ کے ناظم کامران رازق، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ورکرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر اسد علی بدرشی،سبحان علی، پیر گل علی شاہ، سابق ٹاون ناظم امجد اعظم عرف قائد اعظم، ملک ابرار خان، ایگیگا کے صوبائی جنرل سیکرٹری وزیر زادہ سیت صوبہ بھر کے دیگر اضلاع میں پبلک ہیلتھ کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی،تحصیل ناظم نوشہرہ اسحاق خان نے خٹک نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ پبلک ہیلتھ کے ملازمین بلخصوص ٹیوب ویل آپریٹر ز کی ڈیوٹی اگر ایمانداری سے کی جائے تو وہ کسی ثواب سے کم نہیں،انہوں نے کہا کہ پبلک ہیلتھ ملازمین کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے جلد وزیر اعلی خیبر پختون خوا محمود خان کے ساتھ وفد کی شکل میں ملاقات کرینگے،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں،پبلک ہیلتھ ملازمین صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکلنے کی بجائے مذاکرات کی میز پر تمام مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کرائے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے