تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر مردان سید فواد شاہ کاکاخیل نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے اعلان کردہ ایک روپے سکیم افرسیبھرپور فائدہ آٹھائیں۔اور اپنی ملکیتی 1000 سے 2500 سی سی گاڑیاں فوری طور پررجسٹرڈ کروائیں کیونکہ ان کے پاس صرف آخری تین مہینے ہیں اوریہ مہلت 30 جون تک دی گئی ھے مہلت کے اختتام پر ایسی گاڑیوں اور جائیدادوں پر اصل فیس کے علاوہ 20 فیصد آضافی ٹیکس وصول کیاجائے گا۔ وہ اپنے افس میں تخت بھائی پریس کلب کے صحافیوں سے ملاقات میں اظہار خیال کر رھے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو مزید آسانی پیدا کرنے کی غرض سے آن لائن ایف (زماکے پی) متعارف کروادیا ہے۔جس کے ذریعے گھر بیٹے اپنے موبائل سے بہت آسانی کے ساتھ پیسے جمع کرواکر رسید حاصل کر سکتے ہیں جوکہ 100 فیصد محفوظ طریقہ ہے اور پورے پاکستان میں کارآمد ہے اور اس سسٹم کے ذریعے کسی قسم سے مڈل مین یا ایجنٹ و ٹاوٹ کا راستہ مکمل ختم کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہاکہ عوام اس ایف کے ذریعے لوگوں میں شعور پیدا کرے اور عوام کو چاہئیے کہ وہ محکمے کے ساتھ براہ راست ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مردان میں چنگ چی موٹر سائیکل و دیگر گاڑیوں کے پنڈنگ نمبر پلیٹس 90 فیصد تقسیم ہو چکے ہیں اور لو گوں میں اور خاص کر نوجوانوں میں نارکوٹکس کے متعلق شعور پیداری کے سلسلے میں کالج یونیورسٹیز میں سیمنار منعقد کروائے جارہے ہیں۔ جس کے بہت مثبت نتائج حاصل ھو رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی قسم کے کام کے غرض سے بلا ججھک ایکسائز دفتر تشریف لائیں کیونکہ ہمارا عزم عوام کی بہتر خدمت ہے۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی شکایت ہو تو ہم سے براہ راست رابطہ کریں۔