وانا (مانند نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن تحصیل امیدواروں کے ٹیکنیکل غلطی پر نظرثانی کریں مذکورہ امیدواروں کا ووٹ بینک ضائع کرنا ناانصافی ہے۔ جنوبی وزیرستان وانا کے تحصیل چیئرمین کے امیدوار انجنیئر ملک یارمحمد خان نے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے نامزد امیدوار مولانا صالح وزیر ، آزاد امیدوار تاج محمد وزیر اور عجب گل وزیر کو ٹیکنیکل غلطی پر نااھل کرنے پر الیکشن کمیشن سے اپیل کرتے ھوئے کہا کہ ان تینوں امیداوروں کو تحصیل چیئرمین شپ کے انتخابات میں پورا موقع دیا جائے۔ کیونکہ کسی امیدوار کے ووٹر کو مایوس کرنا ناانصافی ہے وہ علاقہ کی پسماندگی دور کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ مزید یہ کہ کافی بدحالی اور جنگ سے متاثرہ علاقہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے میں انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کردار ادا کریں، تاکہ تحصیل وانا کے عوام اپنے اپنے امیدواروں کی کامیابی میں کردار ادا کرسکے، اور جمہوری اقدار کو پسماندہ علاقہ میں جڑیں مضبوط ہوں اور افراتفری نہ ہوں۔