وزیرستان (مانند نیوز ڈیسک) وانا / قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے زم چن اور سرے خاورے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔ اس جدید دور میں سکولز ، ہسپتال ، سڑکوں ، موبائل نیٹ ورک پی ٹی سی ایل ابپاشی اور ابنوشی ، کھیل کھود کے میدان اور بجلی سے محروم ہیں ۔ علاقے کے لوگ اپنے مریضوں کو علاج کیلئے میلوں دور وانا لے کر جاتے ہیں ۔ کیونکہ صحت سنٹرز سے بھی محروم اور ٹیکنیشن تک موجود نہیں ہے ۔ بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کیلئے کوئی سہولیات موجود نہیں ۔ علاقے میں ایک گورنمنٹ پرائمری سکول تو موجود ہے ۔ مگر نہ ہونے کے برابر ہے ۔ بچے تعلیم کے حصول کیلئے دور دراز علاقہ خمرنگ اور راعزئی جانے پر مجبور ہیں، اس کے ساتھ ساتھ علاقےکولنک کرنے والی سڑک بھی کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے ۔ علاقہ مکینوں کے مطابق زم چن اور سرے خاورے سڑک کی خستہ حالی سے اس روڈ پر اباد سینکڑوں دیہاتوں کے ہزاروں خاندانوں کو اذیت ناک صورت حال کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ سڑک کی ابتر صورت حال کیوجہ سے ہم اپنے مریضوں کو بروقت طبعی مراکز تک پہنچانے کیلئے چارپائی کا استمعال کرتے ہیں ۔ جس سے بعض اوقات مریض ہسپتال پہنچانے سے پہلے راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ اشیائے خوردنوش کو اپنے گھروں تک پہنچانا پل صراط پر گزرنے کے مترادف ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ علاقے میں پینے کا صاف پانی کی کوئی خاطر خواہ انتظام نہ ہونے کی وجہ سے پینے کا صاف پانی دوردراز علاقوں میں واقع نلوں سے عورتیں سروں ، اونٹوں اور گدھے پر بالٹیوں اور کینوں کے ذریعے لاتے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لوگ روزگار کے سلسلے باہر ممالک جاتے ہیں ۔ علاقے میں موبائل نیٹ ورک اور  پی ٹی سی ایل نہ ہونے کی وجہ سے سالوں تک گھر کی خیر و خبر نہیں لے سکتے ۔ ایک فون کال کیلئے یہاں کے باسی میلوں کا سفر طے کرنے کے بعد وانا جاتے ہیں ۔ اور چند منٹ  کی کال پر انہیں ہزاروں روپے ادا کرنے پڑتے ہیں۔ یہاں پر بجلی کی سہولت موجود نہیں ۔ لوگ اس جدید دور میں بھی اندھیر گھپ تاریکیوں میں زندگی گزار رہے ہیں ۔ علاقہ عمائدین نے ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان امجد معراج، ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا نصیراللہ خان وزیر ، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان سے اپیل کرتے ہیں ہم بھی پاکستانی شہری ہے ۔ ہم بھی باقی پاکستانیوں جیسا حق رکھتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہماری مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقے میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ ہمیں بنیادی ضروریات زندگی مہیا کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے