بٹگرام  (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشفاق خان نے ٹی ایم اے اہلکاروں کے ہمراہ سی پیک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صفائی کے نظام کی ابتر صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور ٹی ایم اے اہلکاروں کو فوری طور پر کس پل کے مقام سے کچرا ہٹانے اور نوٹسسز جاری کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اس کے علاوہ سڑک کنارے غیرقانونی طریقے سیڈالی گئی مٹی کو ہٹانے کے احکامات بھی جاری کئے تاکہ بارش کی وجہ سے پانی کی روانی میں رکاوٹ درپیش نہ آئے اور دیگرمسائل /حادثات سے بچا جا سکے۔انہو ں نے اہلیان علاقہ سے گزارش ہے کہ کوڑا کرکٹ یا مٹی ندی نالوں  اور سڑکوں پر نہ پھینکیں بلکہ صر ف اور صرف مقرر کردہ جگہوں اور کنٹینرز میں ڈالیں  تاکہ نالیاں بند نہ ہوں اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں مدد مل سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے