مانسہرہ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میرویس نیازنے کہا ہے کہ ہمارا یہ فرض ہے کوئی بھی اپنے جائز مسئلہ کیلئے آئے تو اسکی مدد کریں۔پاس آؤٹ ہونیوالے جوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہواورامید ہے وہ ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے پولیس ٹرینگ سکول مانسہرہ کی 41ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میرویس نیاز کا پولیس ٹرینگ سکول مانسہرہ میں منعقدہ41ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔ انکے علاؤہ ڈی پی او مانسہرہ سجاد خان، ایڈیشنل ایس پی ہیڈکواٹر جمیل اختر، ریٹائرڈ پولیس افسران اور پاس آؤٹ ہونیوالے جوانوں کے عزیز و اقارب اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ڈائریکٹر پولیس ٹرینگ سکول مانسہرہ ایس ایس پی افتخار احمد نے ڈی آئی جی ہزارہ کو سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹرینگ سکول مانسہرہ سے ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین پولیس افسران و جوانوں نے ٹریننگ حاصل کرکے صوبہ خیبرپختونخوا کیساتھ ساتھ ملک بھر میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دے رہیں ہے۔ آس پاس آؤٹ میں 785 جوان پاس آؤٹ ہوئے ہیں یہاں آئی ٹی کے شعبہ میں بھی پولیس افسران و جوانوں کو مختلف کورسسز کروائے جارہے ہیں۔بعد ازاں پاس آؤٹ ہونیوالے جوانوں نے شدید بارش کے باوجود بھی اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ پیش کرکے شرکاء کی داد وصول کی۔ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز نے پاس آؤٹ ہونیوالے پولیس جوانوں و دیگر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاس آؤٹ ہونیوالے جوانوں انکے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہو اسکے ساتھ ساتھ اپکے اساتذہ اکرام کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہو کہ انہوں نے بہترین انداز میں آپکی تربیت کی۔ امید کرتا ہو کہ آپ اپنے اپنے اضلاع میں واپس جاکر بہترین انداز سے ڈیوٹی سرانجام دیں گے جس سے پولیس کیساتھ ساتھ اس پولیس ٹرینگ سکول مانسہرہ کا بھی نام روشن کریں گے۔ جب میں پولیس میں بھرتی ہوا تو میرے ایک مخلص نے کہا تھا کہ جب انسان کسی رتبہ یا عہدے پر فائز ہوتا ہے تو اسکی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اللہ کی مخلوق کی مدد کریں لیکن پولیس واحد محکمہ ہے جہاں لوگ خود اللہ کے مہمان بن کر داد رسی کیلئے آتے ہیں۔ ہمارا یہ فرض ہے کوئی بھی اپنے جائز مسئلہ کیلئے آئے تو ہم انکی مدد کریں جب ہم انکی مدد کریں گے انکو انصاف ملے گا محکمہ کا نام روشن ہوگا اور اللہ کی خوشنودی حاصل ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بارش اور شدید سردی کے باوجود جوانوں نے بہترین فن کا مظاہرہ کیا آپ سب مستقبل میں بھی اسی جذبہ سے اپنی عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا ہے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس جوانوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے۔