کوئٹہ (مانند نیوز ڈیسک) بلوچستان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹر مائنڈ گرفتار کر لیا۔کوئٹہ کے علاقے کلی جیو میں پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ماسٹر مائینڈ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق عبدالرسول نامی ملزم سال 2007سے 2013تک 18بم دھماکوں پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں مطلوب تھا تاہم ملزم سے متعلق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ وہ سریاب کے علاقے کلی جیو میں موجود ہے اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس پر سینئر افسران پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قتل، اقدام قتل، ایکسپلوسیو اور انسداد دہشت گردی کے مختلف مقدمات درج تھے جسے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے