اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے8 ماہ تجارتی خسارہ 31 ارب 95کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، ادارہ شماریات نے پہلے 8 ماہ کے تجارتی اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ادارہ شماریات کے مطابق آٹھ ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 82.26 فیصد اضافہ ہوا، 8ماہ میں درآمدات 52ارب 50 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہیں، جولائی تا فروری برآمدات 20 ارب 54 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہیں،8 ماہ میں درآمدات میں 55.08 فیصد اضافہ ہوا، اس عرصے میں برآمدات میں 25.88 فیصد اضافہ ہوا۔جنوری کی نسبت فروری میں تجارتی خسارے میں 9.69 فیصداضافہ ہوا، فروری 2022 میں تجارتی خسارہ 3 ارب 9 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا، فروری میں درآمدات 5 ارب 90 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہیں، اس عرصے میں برآمدات 2 ارب 80 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے