اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ (ق) لیگ مفت ووٹ نہیں دے گی، انہیں بڑی پیشکش کرنا پڑے گی۔یوسف رضاگیلانی کا الیکشن ٹریلر تھا، وزیراعظم کو عدم اعتماد میں ایسے ہی شکست دیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے کہاکہ عمران خان کو گھر بھیجنے کے بعد جو بھی سیٹ اپ آئے گا، وہ محدود مدت کے لیے ہو گا اور اس کا مینڈیٹ انتخابی اصلاحات اور شفاف انتخابات کرانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو ہٹانے کیلئے پی پی جمہوری طریقہ اپنائے گی، یہ خو ش آئند ہے عدم اعتماد کیلئے تمام اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا پاکستان آنا ان کا اپنا فیصلہ ہے، میں اس پر کچھ نہیں کہوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ عدم اعتماد کے ذریعے وزیراعظم کو کرسی سے ہٹائیں گے، یوسف رضا گیلانی کے الیکشن میں ایک ٹریلر دکھایا تھا، امید ہے عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کو پارلیمان میں ایک اور شکست دیں گے، پیپلز پارٹی دل بڑا کر کے شہباز شریف کو وزیر اعظم کے لیے ووٹ دینے کی قربانی دے سکتی ہے تو (ن) لیگ سے بھی امید ہے کہ وہ لچک دکھائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہو گئی ہے تو اچھی بات ہے، پیپلزپارٹی کے لوگوں کو بھی حالیہ دنوں میں ایسی کوئی کالز نہیں آئیں جو پہلے آیا کرتی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ کون کون ہم سے رابطہ کرنا چاہتا ہے وقت آنے پر کارڈ سامنے لائیں گے، مولانا کے بیان پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتالیکن ہمارے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے عمران خان کے پاس دو آپشن ہیں، ایک وہ استعفیٰ دیدیں اور دوسرا اسمبلی توڑ کر نئے انتخابات کا اعلان کر دیں ورنہ جب ہم اسلام آباد پہنچیں گے تو تحریک عدم اعتماد لائیں گے،ہر گزرتا دن عمران خان کے لیے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد لانے کا مقصد خود کو وزیر اعظم بنانا نہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے