پیرس (مانند نیوز ڈیسک) روس یوکرین تنازعہ کے تناظر میں یورپی ملک فرانس نے اپنے شہریوں کو روس چھوڑنے کا حکم دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی حکومت نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے تنازعے کی روشنی میں اگر ان کی روس میں موجودگی ضروری نہیں تو وہ فورا وہاں سے نکل جائیں۔ فرانس کے علاوہ دیگر ممالک بھی اپنے شہریوں کو یہ ہی مشورہ  دے رہے ہیں۔برطانوی دفتر خارجہ نے بھی اپنے شہریوں کو روس چھوڑنے کا کہا ہے اور اسے روسی معیشت کے بڑھتے ہوئے اتار چڑھا ؤکے طور پر بیان کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو یہی مشورہ دیتے ہوئے  متعدد عوامل کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں روسی حکومت کے سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے امریکی شہریوں کے خلاف ہراساں کیے جانے کا امکان بھی شامل ہے۔امریکا کی جانب سے روس پر اقتصادی پابندیاں بھی عائد کر دی گئیں۔ امریکا نے روس کی 22 دفاعی کمپنیزپر پابندی عائد کر دی جس میں روسی فوج کے لیے لڑاکا طیارہ تیار کرنے والی کمپنیز  بھی شامل ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے