واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امریکی سینیٹ نے ڈونلڈ بلوم کی پاکستان میں سفیر کی حیثیت سے تعیناتی کی توثیق کردی، امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ شراکت داری علاقائی سلامتی کیلئے اہم ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈونلڈبلوم کو سفیر تعیناتی کی توثیق پر مبارکباد دی۔ امریکی محکمہ خارجہ نے بیان میں کہا کہ پاکستان کیساتھ شراکت داری علاقائی سلامتی کیلئے اہم ہے، تجارت، سرمایہ کاری، انسانی حقوق کے معاملے پر پارٹنرشپ ضروری ہے۔ یاد رہے گذشتہ سال اکتوبر میں امریکی صدربائیڈن نے ڈونلڈ بلوم کو پاکستان کیلئے نیا سفیر نامزد کیا تھا، ڈونلڈ بلوم سفارت کاری کا طویل تجربہ رکھتے ہیں۔ڈونلڈ بلوم اس سے پہلے تیونس میں بطور امریکی سفیر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے جبکہ انہیں افغانستان میں بحیثیت قونصلر کام کرنے کا بھی وسیع تجربہ ہے اوروہ لیبیا کے لیے بھی ناظم الامور رہ چکے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے