سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات خیبر پختونخوا کی حسین وادیاں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ ملک بھر سے سیاح بڑی تعداد میں سوات کے مختلف علاقوں کالام، بحرین، ملم جبہ، مرغزار اور گبین جبہ کا رخ کر رہے ہیں۔ سیاحوں کو جدید سہولیات سے آراستہ قیام گاہیں اور آرام گاہوں سمیت مکمل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔صوبے کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو سہولیات دینے کے حوالے سے صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں کے اقدامات جاری ہیں سڑکوں پر رش کو کنٹرول کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات زاہد نواز مروت نے ٹریفک اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی دی ہے سیاح بھی سوات پولیس کے اقدامات سے مطمئن نظر آئے۔بالائی علاقوں میں کسی بھی ہنگامی صورت حال اور لینڈ سلائینڈنگ سے نمٹنے کے لیے ہیوی مشینری بھی فراہم کی کی گئی ہے جبکہ امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں۔